15 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے حکام پابندیاں عائد کرنے سے ہماری قوم کی ترقی نہیں روک سکتے –

ابنا: اسماعیل کوثری نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ  یورپی یونین کی جانب سے اعلان ہونیوالی تازہ پابندیاں کوئی نئی تازہ بات نہیں ہیں اور یورپی یونین کے حکام کا خیال ہے کہ پابندی جیسے بے فائدہ ہتھکنڈے کے ذریعے ایران کی ترقی کو روک سکتے ہیں حالانکہ انہیں ناکامی کے سوا کوئی فائدہ نہیں ملے گا-

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی حکام ملت ایران کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہیں اور اس حوالے سے وہ اپنے اندازوں میں مکمل طور پر غلطی کا شکار ہیں کیونکہ ایرانی قوم نے  منہ زور طاقتوں کے مدمقابل مزاحمت کا ارادہ کیا ہوا ہے –

اسماعیل کوثری کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ تین دہائیوں سے جاری پابندیوں کے باوجود ایرانی قوم نے اپنی ترقی وپیشرفت جاری رکھی ہے اور اس دوران سائنس اور ٹکنالوجی میں بڑی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں -

واضح رہے کہ یورپی یونین نے اپنے کل کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا جو کہ بینکی نظام ،تجارت اور ایران کی گیس برآمدات کے شعبوں میں عائد ہونگی -.....

/169